اسرائیل غزہ کے محاصرے کا خاتمہ کر دے، مسلم علماء یونین

بدھ 30 مئی 2018 13:09

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) عالمی مسلم علماء یونین نے اسرائیل کے فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی محاصرے کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق علماء یونین کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کی بربریت کی مذمت کرتے ہیں اور یہ سب عوامل بنی نو انسانوں کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔

(جاری ہے)

ان جرائم کے سامنے خاموشی اختیار نہ کرنے پر زور دینے والے اعلامیہ میں ہمسایہ ممالک سے غزہ کے محاصرے کا خاتمہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔علاوہ ازیں مسلم اٴْمہ سے بھی اپیل کی گئی کہ یہ فلسطینی عوام کے دکھ و مصائب میں گراوٹ لانے کی کاروائیاں کرے اور مذہبی پیشواو محکمہ مذہبی امور"صیہونی پالیسیوں" کے خلاف آواز بلند کرے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 2006 سے غزہ کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور یہ فلسطینی عوام کو بڑی بے دریغی سے قتل کر رہاہے۔گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والے پر امن مظاہروں میں اسرائیلی سیکورٹی قوتوں نے مداخلت کرتے ہوئے 110 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :