حکومت کا جاتے جاتے عوام کو ایک اور بھیانک تحفہ! پیٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ

قیمت میں اضافے کاحتمی فیصلہ اوگرا کی سمری پر وفاقی حکومت کرے گی

بدھ 30 مئی 2018 14:18

حکومت کا جاتے جاتے عوام کو ایک اور بھیانک تحفہ! پیٹرول کی قیمت میں نمایاں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 20 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ قیمت میں اضافے کاحتمی فیصلہ اوگرا کی سمری پر وفاقی حکومت کرے گی۔خیال رہے کہ یکم مئی کو بھی وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔