58 فیصد صارفین نے استعمال شدہ ، 38 فیصد نے نئی گاڑیاں خریدیں، سروے رپورٹ

بدھ 30 مئی 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) پاک ویلز ڈاٹ کام کی سروے رپورٹ کے مطابق 58 فیصد صارفین نے استعمال شدہ گاڑیاں خریدی ہیں جبکہ 38 فیصد افراد نے اپنے استعمال کے لئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی ہے اور چار فیصد صارفین نے گاڑی کی خریداری کے ذریعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خریدی جانے والی گاڑیوں میں 11 فیصد استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں سے کی گئی ہے جبکہ 34 فیصد نئی گاڑیاں بھی بلیک فنانس کے تحت خریدی گئی ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ٹویوٹا گاڑیوں کا حصہ 35 فیصد ‘ سوزوکی 28 فیصد ‘ ہنڈا 27 فیصد جبکہ دیگر متفرق گاڑیوں کا تناسب 11 فیصد کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :