عرب اتحاد ی طیاروں کی اِب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری،

24ہلاک،32زخمی حوثیوں کے فوجی آلات،ٹھکانے اور راکٹ چھوڑنے کی تنصیبات کو تباہ کردیا

بدھ 30 مئی 2018 15:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے جنوب مغربی صوبے اِب میں واقع نظامت المخادر میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور راکٹ لانچروں کی جگہ پر بمباری کی ،جس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے فوجی آلات اور ٹھکانے تباہ اور 24حوثی جنگجو ہلاک جبکہ32 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کے لڑاکا جیٹ نے المخادر میں واقع علاقے شنین میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا اور ان کی راکٹ چھوڑنے کی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔

اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں واقع علاقے سنحان میں قاع القیضی اور جربان اور تعز شہر کے شمال مغرب میں واقع جبل العوید میں بھی حوثیوں کے ٹھکانوں اور فوجی اہداف پر بمباری کی۔ان فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے فوجی آلات اور ٹھکانے تباہ ہوگئے اور 24حوثی جنگجو ہلاک جبکہ32 زخمی ہوگئے۔