میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے ستائے سیاحوں کی بڑی تعداد کے سرن ویلی میں ڈیرے

بدھ 30 مئی 2018 15:51

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے ستائے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سرن ویلی میں ڈیرے جمال لئے۔ دو میل اور منڈی کے علاقہ جات سیاحوں سے بھر گئے، کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کا میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث رمضان المبارک میں ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقام سرن ویلی میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ آئی۔ سرن ویلی کے تفریحی پوائنٹ دومیل اور منڈی میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے ڈیڑے ڈال دیئے ہیں، روزانہ بڑی تعداد میں روزہ دار ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سرن ویلی کا رخ کر رہے ہیں جس سے علاقہ میں کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ مل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :