تھانہ ائیر پورٹ شہید بینظیر آباد کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید،

آیہ جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 30 مئی 2018 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہید بے نظیر آباد کے تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل علی محمد کی شہادت کے واقعہ پر ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پولیس پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تفتیش کے جملہ پہلوؤں کی جدید تیکنیکس کی بدولت نتیجہ خیز بناتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں۔