کارڈک سینٹر 1ارب 70کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، ترکی اور ملائشیاء کے اسپتالوں میں بہتر اسپتال کام کررہے ہیں، بہاولپور کے عوام کیلئے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا وکٹوریہ ہسپتال کے 150بستروں پر مشتمل کارڈک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 22:56

کارڈک سینٹر 1ارب 70کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، ترکی اور ملائشیاء ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کارڈک سینٹر 1ارب 70کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، ترکی اور ملائشیاء کے اسپتالوں میں بہتر اسپتال کام کررہے ہیں، بہاولپور کے عوام کیلئے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو شہباز شریف نے وکٹوریہ اسپتال کے 150 بستروں پر مشتمل کارڈک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کے عوام کیلئے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے گئے ہیں، کھاد پر اربوں روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضے جاری کئے۔ جدید مشینری لگائی گئی ہیں، 2010کے سیلاب میں دن رات متاثرہ علاقوں میں گھومتا رہتا تھا۔ ترکی اور ملائشیاء کے اسپتالوں سے بہتر اسپتال کام کررہے ہیں۔