افغانستان،پولیس اسٹیشن پر طالبان حملہ، 7پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق ، 9شدید زخمی

بدھ 30 مئی 2018 22:36

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) افغان صوبے لوگار میں طالبان نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے 7پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق اور 9شدید زخمی کر دئیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوگار محکمہ پولیس کے ترجمان شاہ پور احمد زئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے لوگار میں پولیس تھانے پر حملے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت11 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں نے پہلے بم سے بھری گاڑی پولیس تھانے کے داخلی دروازے سے جا ٹکرائی اور بعد میں پولیس اہلکاروں سے جھڑپ کی ۔ احمد زئی نے بتایا کہ اس جھڑپ میں 3 حملہ آور وں سمیت 7 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔