ھنگومیں بھی ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم کا آغازکردیاگیا

بدھ 30 مئی 2018 17:14

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) صوبہ بھرکی طرح ضلع ہنگوپولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم کا آغازکردیاہے۔عوام کی آگاہی کیلئے مساجد اورپبلک مقامات پر اعلانات اورجگہ جگہ تحریری بینرزبھی اویزاں کئے گئے ۔اس موقع پر ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نے کہا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقے کے مشران اورلیزان کمیٹی کے ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگزکا انعقادکرکے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے ان کواعتمادمیں لیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آصف گوہر نے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرکے ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔عوام الناس پولیس کے ساتھ تعاون کرکے ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں اپنا کردارادا کریںکیونکہ ایک اندازے کے مطابق ہوائی فائرنگ کی ہربیسویں گولی کسی نہ کسی بے گناہ انسان کی جان لے لیتی ہے۔عوام سے پرزوراپیل ہے کہ وہ ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرکے اپنے علاقے کوپرامن بنانے میں پولیس کے اس مہم کا حصہ بنیں ۔ ڈی پی او ہنگو نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :