اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا

اٹک، ایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں سمیت 31 مزید درخواستوں کی سماعت (کل) ہوگی

بدھ 30 مئی 2018 18:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مزید 13 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ سنا یا جس میں ضلع خاران، گھوٹکی، قصور اور شیخوپورہ کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ عدالت نے خانیوال، چنیوٹ، کرم ایجنسی، راجن پور، مانسہرہ، صوابی، جیکب آباد، گوجرانوالہ اور عمر کوٹ کے نو اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کر دی ہیں اس کے علاوہ عدالت نے ہری پور، سیالکوٹ، بہاولپور، رحیم یار خان، بنوں اور چکوال کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے اٹک اور ایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں سمیت 31 مزید درخواستوں کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے ۔