فیصل آباد،پراسرارآتشزدگی کے باعث محنت کش کے مویشی جھلس گئے

بدھ 30 مئی 2018 19:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) مونگی بنگلہ کے نواح میں پراسرارآتشزدگی کے باعث محنت کش کے مویشی جھلس گئے ۔معلوم ہو اہے کہ چک نمبر241گ ب گڑھا کے رہائشی مستری محمد یاسین نے مویشی پال رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں اس نے اپنے گھر کے باہر چھپر کے نیچے باندھ رکھا تھاکہ اچانک چھپر کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس وجہ سے وہاں باندھے ہو ئے اس کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی گائے وغیرہ بھی آتشزدگی کی زد میں آگئے اور بری طرح سے جھلس گئے ۔تاحال آتشزدگی کی وجو ہات کا علم نہیں ہو سکا ہی

متعلقہ عنوان :