راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، 12ملزمان گرفتار

بدھ 30 مئی 2018 18:46

راولپنڈی 30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے شراب اور اسلحہ بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس نے محمد علی سے 07لیٹر کھلی شراب،تھانہ مندرہ پولیس نے نبیل سے 05عدد پستول 30بور معہ 125روند،تھانہ کہوٹہ پولیس نے ریاض سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند، امتیار ز سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند،شیرزمان سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند،تھانہ آر اے بازار پولیس نے پرویز سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند،شاہدسے 22عدد روند،تھانہ سول لائن پولیس نے تنویر سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند،مظفر سے 01عدد پستول 30بور معہ 10روند،رب نواز سے 01عدد بندوق 12بور معہ 03کارتوس،تھانہ نصیرآباد پولیس نے ذاکر اللہ سے 01عدد پستول 30بور،آفتاب سے 01رائفل 444بورروند جبکہ تھانہ نیوٹائون پولیس نے اسامہ کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے اس کے قبضہ سے 01عدد موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :