گورنرخیبرپختونخوا سے وفاقی وزیرمملکت غالب خان کی ملاقات

فاٹا انضمام کے لئے پوری قوم باالعموم اورفاٹا کے قبائلی عوام بالخصوص مبارکباد کے مستحق ہیں

بدھ 30 مئی 2018 19:47

گورنرخیبرپختونخوا سے وفاقی وزیرمملکت غالب خان کی ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاؤس پشاورمیں وفاقی وزیرمملکت غالب خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرگورنرنے کہاکہ فاٹا انضمام کے لئے پوری قوم باالعموم اورفاٹا کے قبائلی عوام بالخصوص مبارکباد کے مستحق ہیںاور مزیدکہاکہ فاٹا انضمام سے قبائلی علاقوں میں ترقی کانیادور شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :