سبزی منڈی میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

بدھ 30 مئی 2018 19:28

ملتان۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر سرفراز فلکی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او حرم گیٹ عظمت اللہ نے سبزی منڈی میں سکیورٹی کا جائزہ لیا اور ریٹ لسٹ چیک کی۔انہوںنے چوکی انچارج سبزی منڈی کو سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی طورپر ہدایت کی کہ وہ وقتاً فوقتاً دوران گشت منڈی کے اطراف سکیورٹی کاجائزہ لیتے رہیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایس ڈی پی او نے خریداری کے لیے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ذاتی طورپر معاملہ حل کرنے کی پیشکش کی۔

اس موقع پر انہوںنے سینٹری انچارج کوصفائی کے متعلق بھی بریفنگ دی۔دریں ا ثناء سی پی او ملتان کی طرف سے تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود میں سبزی منڈی اوررمضان بازاروں کادورہ کریں۔

متعلقہ عنوان :