حکومت نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرکے روشن پاکستان بنادیا ہے،وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

بدھ 30 مئی 2018 19:20

گوجرانوالہ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرکے روشن پاکستان بنادیا ہے انتخابات میں عوام کی خدمت کرنیوالی جماعت ہی کامیاب ہوگی ، مسلم لیگ ن کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور عوام کی مدد سے ہی مسلم لیگ ن کیخلاف ہونیوالی تمام سازشوں کا مقابلہ کیا جائیگا انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہے، تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانیوالے کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا، مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے بنیادی مسائل حل کئے اور ہمیں وراثت میں ملنے والی دہشتگردی، لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحران حل کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گل روڈ گلی گلزار ابراہیم میں رضوان بٹ کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل، ڈپٹی میئر رانا مقصود، یوسی چیئرمین عاطف مسعود بٹ، معظم رؤف مغل، رضوان بٹ، سجاد بٹ، ناصر محمود کھوکھر، ڈاکٹر ذوالفقار نورانی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر دفاع و خارجہ خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ پانچ سالہ دور اقتدار میں مخالفین نے مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں کیں، الزام تراشیاں اور دھرنے دیئے گئے ، پارلیمنٹ پر حملے ہوئے، پارلیمنٹ کو گالیاں دی گئیں لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت اور حکومت نے تمام سازشوں اور الزام تراشیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا، اسی عوامی خدمت اور ووٹ کی طاقت کے باعث انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائیگی۔