سکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں کے باعث ہم امن و استحکام کی مثبت راہ پر گامزن ہیں، کام ابھی مکمل نہیں ہوا،

ہمیں پائیدار امن کے حصول کیلئے آگے بڑھنا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے افسران اور فیکلٹی سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 20:32

سکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں کے باعث ہم امن و استحکام کی مثبت ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں کے باعث ہم امن و استحکام کی مثبت راہ پر گامزن ہیں، کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ہمیں پائیدار امن کے حصول کیلئے آگے بڑھنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو کوئٹہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں کے باعث ہم امن و استحکام کی مثبت راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ہمیں پائیدار امن کے حصول کیلئے آگے بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان افسران کی آپریشنز میں کارکردگی اور کردار کو سراہتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وہ اپنے پیشہ میں آگے بڑھنے کا عمل جاری رکھیں۔

بعد میں بری فوج کے سربراہ نے سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں پاک۔افغان سرحد پر بلوچستان کے علاقوں میں سرحدی باڑ لگانے پر پیشرفت، کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ اور خوشحال بلوچستان اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے سماجی، اقتصادی ترقی اور سیکورٹی کے اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا۔