الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی پارٹی کے فنڈز کے ذرائع کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کیخلاف اپیلیں مسترد کردی

بدھ 30 مئی 2018 20:43

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی پارٹی کے فنڈز کے ذرائع کی جانچ پڑتال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی فنڈنگ ذرائع کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکنے سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کر دیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اس ماہ کے شروع میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دو درخواستیں جمع کروائی گئی تھیں جن میں سے ایک میں فنڈنگ ذرائع کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے ٹی او آرز کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ٹی او آرز پر تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس کا فیصلہ کمیٹی کرے گی کہ تحقیقات کی سماعت ان کیمرہ کرنی ہے یا نہیں اور اکبر ایس بابر کمیٹی کی سماعتوں میں موجود ہوں گے یا نہیں ۔سکرونٹی کمیٹی کی سربراہ جنرل لاء کے ڈائریکٹر کر رہے ہیں جبکہ اس میں ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ کے دو آڈیٹرز شامل ہیں ۔ کمیٹی کی تشکیل الیکشن کمیشن کے بینچ کی جانب سے کی گئی تھی جس کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضاکر رہے تھے ۔