پا کستان جمہوری طریقے سے ہی ترقی کر سکتا ہے ، ہم چاہتے ہیں جمہوریت کا سفر جاری رہے، کوئٹہ ایئرپورٹ پر اب 777طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے ،اسلام آباد ایئرپورٹ کو بنانے میں 12برس لگے ، مغربی کاریڈور پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،، تاپی منصوبے پر ہماری افغانستان اور ترکمانستان کی حکومت سے بات چیت ہوئی ہے اس منصوبے سے ریل ، سڑک اور آئی ٹی کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوا جا سکے گا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کوئٹہ ایئرپورٹ توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 21:08

پا کستان جمہوری طریقے سے ہی ترقی کر سکتا ہے ، ہم چاہتے ہیں جمہوریت کا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پا کستان جمہوری طریقے سے ہی ترقی کر سکتا ہے ، ہم چاہتے ہیں جمہوریت کا سفر جاری رہے، کوئٹہ ایئرپورٹ پر اب 777طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے ،اسلام آباد ایئرپورٹ کو بنانے میں 12برس لگے ، مغربی کاریڈور پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،، تاپی منصوبے پر ہماری افغانستان اور ترکمانستان کی حکومت سے بات چیت ہوئی ہے اس منصوبے سے ریل ، سڑک اور آئی ٹی کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوا جا سکے گا ۔

بدھ کو کوئٹہ ایئرپورٹ توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس کی ترین وآرائش اور توسیع کی جائے ، اگرچہ اس میں کچھ تاخیر ہوئی ، یہ ایئرپورٹ بلوچستان کی ترقی میں اہم کردارادا کرے گا، کوئٹہ ایئرپورٹ پر اب 777طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے ،اسلام آباد ایئرپورٹ کو بنانے میں 12برس لگے ، سیالکوٹ ایئرپورٹ دنیا کا نجی شراکت داری سے کامیاب ترین ایئرپورٹ ہے ، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے توسیع منصوبے کے باعث اب بین الاقوامی پروازیں بھی وہاں لینڈ کر رہی ہیں ، اسی طرح ملک کے دوسرے ایئرپورٹس کی بھی توسیع اور تزین وآرائش کی گئی ، مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں کام کر کے دکھائے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ، اب بلوچستان میں امن آچکا ہے ، کوئٹہ ایئرپورٹ توسیع منصوبے پر 2ارب روپے کی لاگت آئی ہے ، بلوچستان کے دیگر علاقوں سے منسلک ہونے سے یہاں مزید ترقی آئے گی ۔ پاکستان میں ہزاروں کلومیٹر ہائی ویز بن رہی ہیں اور1700کلومیٹر کی موٹر وے بن رہی ہے ، مغربی کاریڈور پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، تاپی منصوبے پر ہماری افغانستان اور ترکمانستان کی حکومت سے بات چیت ہوئی ہے اس منصوبے سے ریل ، سڑک اور آئی ٹی کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوا جا سکے گا ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان کو اپنے معدنی وسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، بلوچستان پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بن سکتا ہے ، وفاق اس وقت مدد کرسکتا ہے جب صوبہ اپنی مدد خود کر رہا ہو ، مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان اور پاکستان کی خدمت کی ہے ، پاکستان جمہوری طریقے سے ہی ترقی کر سکتا ہے ، ہم چاہتے ہیں جمہوریت کا سفر جاری رہے ۔