پنجاب نے نورالامین مینگل کا بلوچستان تبادلہ منسوخ کرنے کیلئے وفاق کو دوبارہ چٹھی ارسال کر دی

بدھ 30 مئی 2018 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پنجاب نے نورالامین مینگل کا بلوچستان تبادلہ منسوخ کرنے کیلئے وفاق کو دوبارہ چٹھی ارسال کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داریاں نبھانے والے نورالامین مینگل کا بلوچستان تبادلے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔ تاہم صوبائی حکومت نے نور الامین مینگل کی خدمات سرنڈر کرنے کی بجائے موقف اپنایا ہے کہ مذکورہ افسر پنجاب میں اہم ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ریلیو نہیں کیا جا سکتا ۔ پنجاب نے وفاق کو دوسری بار اس سلسلہ میں چٹھی ارسال کی ہے ۔