وفاقی دارلحکومت سے نوجوان لڑکا اغواء

بدھ 30 مئی 2018 21:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت سے نوجوان لڑکا اغواء ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواہی علاقہ پنڈ پراچہ کے رہائشی شبیر احمد نے تھانہ گولڑہ پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ مدعی کا بیٹا حافظ وسیم گھر سے باہر نکلا تاہم وہ واپس نہیں آیا اپنے طرف سے اسے بہت تلاش کیا گیا تاہم اس کا کوئی پتا نہیں چلا شبیر احمد نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس کے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

لڑکے کے والد کی درخواست پر گولڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :