Live Updates

نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے (ن)لیگ اور پی ٹی آئی نے سیاست کو تماشا بنا دیا ، نیئر حسین بخاری

عمران نیازی قوم کو بتائیں کہ محمود الرشید کتنے میں بکے اور نگران وزیراعلی کے حوالے سے شہباز شریف کے ساتھ کیا ساز باز کی،بیان

بدھ 30 مئی 2018 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے پنجاب میں نگران وزیراعلی کے حوالے سے مسلم لیگ(ن)اور پی ٹی آئی نے سیاست کو تماشہ بنا دیا ہے۔ عمران نیازی قوم کو بتائیں کہ محمود الرشید کتنے میں بکے اور نگران وزیراعلی کے حوالے سے شہباز شریف کے ساتھ کیا ساز باز کی۔

(جاری ہے)

سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ کے پی کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی کا کردار قطعی طور پر بے نقاب ہو گیا ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی غیر سیاسی اور غیر سنجیدہ افراد کا لشکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس انداز سے پی ٹی آئی نے فیصلے کئے ان سے یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آئی ہے کہ عمران نیازی میں قومی اہمیت کے فیصلے کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ باشعور قوم ایسے شخص یا اس کے لشکر کو ملک کی قیادت کیسے سونپ سکتی ہے جو سیاسی بصیرت سے محروم اور درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات