ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے مجرم محمد سلیم عرف ٹینشن کو قید و جرمانے کی سزا

بدھ 30 مئی 2018 23:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے مجرم محمد سلیم عرف ٹینشن کو سزا ہو گئی۔ بدھ کو ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کی جانب سے پاکستان رینجرز (سندھ) کی پراسیکیوشن ٹیم کی طرف سے پیش کئے گئے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے محمد سلیم عرف ٹینشن کو باروری مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مجرم محمد سلیم عرف ٹینشن کو رینجرز نے 2014ء میں پی آئی بی کالونی سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔