چین کے اسکول میں دوران تعلیم طلباء کی توجہ دیکھنے کے لیے چہرہ شناخت ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے لگا
امین اکبر بدھ 30 مئی 2018 23:53
حال ہی میں ہانگژو ، چین کے نمبر گیارہ مڈل اسکول میں چہرہ شناس(Facial Recognition) ٹیکنالوجی پر مشتمل "سمارٹ کلاس روم بی ہیویئر منیجمنٹ سسٹم"( smart classroom behavior management system) انسٹال کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم تین ہائی ٹیک کیمروں کے نظام پر مشتمل ہے۔ یہ کیمرے کلاس روم میں بلیک بورڈ کے اوپری حصے میں نصب کیے گئے ہیں جو مسلسل کلاس میں موجود طلباء کے چہرے کے تاثرات ریکارڈ کرکے مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر میں تجزیے کے لیے بھیجتے ہیں۔
مصنوعی ذہانت کا یہ سافٹ ویئر ڈیٹا کا تجزیہ کر کے پتہ چلاتا ہے کہ طلباء اپنی پڑھائی کی طرف متوجہ ہیں یا ارد گرد دیکھنے میں مصروف ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت سے سات مختلف قسم کے احساسات یا جذبات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جن میں فطری، خوشی، اداسی، ناامیدی، غصہ، خوف اور حیرت شامل ہیں۔
(جاری ہے)
یہ مصنوعی ذہانت جماعت میں جیسے ہی کسی ایک یا زیادہ طلباء کو غیر متوجہ پائے گی تو فوراً استاد کو ایک نوٹیفکیشن بھیج دے گی تاکہ وہ اس کے خلاف کوئی ایکشن لے سکے۔
اس کے علاوہ ان نگران کیمروں کا نظام اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔یہ سسٹم طلباء کے لکھنے، پڑھنے یا سننے کو بھی پہچان سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سسٹم طلباء کی حاضری لگانے کےلیے بھی بہترین ہے۔ یہ طلباء کو پہچان کر اُن کی حاضری کا ریکارڈ رکھ سکتا ہے۔گرچہ اس نظام کو صرف ہانگژو کے مذکورہ اسکول میں نصب کیا گیا ہے، تاہم مثبت نتائج اور کارکردگی کو دیکھ کر اسے پورے چین کے اسکولوں میں بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
مذکورہ اسکول کے ایک استاد کا کہنا تھا کہ اس نظام کا مقصد صرف دوران تعلیم طلباء کی توجہ کو پڑھائی پر مرکوز رکھنا ہے نیز یہ کہ طلباء ہائی ٹیک کیمروں کی کلاس میں موجودگی سے خوفزدہ ہوگئے ہیں کیونکہ اب ان کی ہر حرکت اور چہرے کا ہر تاثر کیمرہ کی نظر سے چھپا نہیں رہے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں سے کچھ طلباء نے پہلے ہی پڑھائی کے معاملے میں اپنا رویہ تبدیل کر لیا ہے۔
اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ یہ نگران کیمرے طلباء کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتے ہیں جیسا کہ چینی سوشل میڈیا ویبو کے صارفین نے اس نظام پر تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے، "اگر میں اس وقت اسکول میں ہوتا تو میری توجہ کسی چیز پر مرکوز نہ رہتی سوائے ایک نگران آنکھ کی طرف!
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.