شہیدبینظیربھٹویونیورسٹی میں شعبہ مطالعہ پاکستان کے زیراہتمام افطار پارٹی

جمعرات 31 مئی 2018 11:30

دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شعبہ مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ مطالعہ پاکستان کے چیئرمین محمد نواز خان کے علاوہ خورشید اقبال،انعام اللہ اور طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جامعہ کے پرووسٹ ڈاکٹر حسیب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ محمد نواز خان نے شعبہ مطالعہ پاکستان کے قیام اور مقاصد پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شعبہ کو آگے لے جانے میں یونیورسٹی انتظامیہ بھرپور ساتھ دے گی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر حسیب خان نے کہا کہ شعبہ مطالعہ پاکستان کی جانب سے ایک بہترین تقریب کا اہتمام کافی حوصلہ افزاء ہے۔