غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانا ہوگی، ڈی سی چارسدہ

جمعرات 31 مئی 2018 11:30

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے یوٹیلیٹی سٹور سمیت مختلف بازاروںکا اچانک دورہ کیا۔ دکانداروں کو صفائی بہتر بنانے، کم وزن، گراں فروشی سے گریز کرنے اور معیاری اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے کی ہدایت کی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے سمیت جیل جانا ہوگا۔ ڈی سی منتظر خان نے عوامی شکایات پر یوٹیلیٹی سٹور چارسدہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے دورے کے دوران سٹور کا سٹاک رجسٹرڈ چیک کیا اور اشیائے خوردونوش کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں روزمرہ اشیاء کا استعمال زیادہ ہو جاتاہے اس لئے ان اشیاء کو تھوک کے حساب سے فروخت نہ کریں تاکہ یہ اشیاء تمام لوگوں کو مل سکیںاور اس کی کمی نہ آئے۔ انہوںنے رجڑ ، اتمانزئی ، ترنگزئی ،عمرزئی اور تحصیل تنگی میں مختلف بازاروں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ کم وزن، غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کے مرتکب دکانداروں کوبھاری جرمانے کے ساتھ جیل کی ہوابھی کھانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :