ملائشین پام آئل کے اگست کے لئے سپلائی کے نرخ بڑھ گئے

جمعرات 31 مئی 2018 13:00

ملائشین پام آئل کے اگست کے لئے سپلائی کے نرخ بڑھ گئے
کوالالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ملائشین پام آئل کے نرخ دوبارہ بڑھ گئے جس کی وجہ چین کی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخوں میں بہتری آنا ہے،برسا ملائیشیاء ڈرائیویٹیو ایکس چینج میں اگست کے لئے پام آئل کی سپلائی کے سودے قیمت میں 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 2440 رنگٹ(611.99ڈالر)فی ٹن طے پائے�

(جاری ہے)

�منڈی میں پچیس پچیس ٹن کی 32864 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :