فلم ’’بتی گل میٹر چالو ‘‘ کی اترکھنڈ میں دوبارہ عکسبندی شروع

جمعرات 31 مئی 2018 13:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور شردھا کپور نے فلم ’’بتی گل میٹر چالو ‘‘ کی اترکھنڈ میں دوبارہ عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور اور شردھا کپور نے فلم ’’بتی گل میٹر چالو ‘‘ کی ممبئی میں کچھ حصے کی عکسبندی کے بعد ریاست اترکھنڈ میں دوبارہ عکسبندی شروع کر دی گئی ہے جہاں وہ تہری اور دہرادون میں جون تک عکسبندی مکمل کریں گے اور اس دوران دونوں اداکاروں پر ایک گانا بھی فلمایا جائے گاجس کے بعد ممبئی میں فلم کے آخری شیڈول کی عکسبندی کی جائے گی۔ ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم’’بتی گل میٹر چالو ‘‘ کی کہانی چھوٹی شہروں میں بجلی کے بحران اور اضافی بلوں پر مبنی ہے۔