ذوالقرنین حیدر ، انیتا کینفر اور شہزاد رضا نے ڈرامہ سیریل ’’کٹو‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا

جمعرات 31 مئی 2018 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ، انیتا کینفر اور شہزاد رضا نے ڈرامہ سیریل ’’کٹو‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر شاہد عزیز کی ڈرامہ سیریل ’’کٹو ‘‘کی ریکارڈنگ گزشتہ روز کراچی میں ہوئی جس میں سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ، شہزاد رضا اور انیتا کینفرنے حصہ لیا اور اپنے اپنے حصے کے سین ریکارڈ کروائے ۔ یہ ڈرامہ سیریل نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہے جس کی رائٹر زویا حسن اور ڈائریکٹر شاہد عزیز ہیں ۔