سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے اراکین کو تعریفی اسناد دی گئیں

جمعرات 31 مئی 2018 14:26

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے اراکین کو تعریفی اسناد ..
ْاسلام آباد۔ 31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے قومی اسمبلی کے اراکین کو تعریفی اسناددی گئیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ یہ اسناد اپنے گھروں میں آویزاں کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ارکان نے اس ایوان میں جو کردار ادا کیا ہے اس پر ان کو میری طرف سے تحسینی و تعریفی اسناد دی جارہی ہیں۔ یہ ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ یہ اسناد فریم کرکے دی گئی ہیں اس لئے ان کو گھروں میں آویزاں کروا دیں۔ اس کے علاوہ ایوان میں موجود پارلیمانی لیڈروں کے لئے بھی تحسینی شیلڈز بنوائی ہیں جو ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔