کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، ایس ایچ او بالاکوٹ

جمعرات 31 مئی 2018 14:52

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ایس ایچ او بالاکوٹ جاوید خان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، مانگلی سے بلیانی کا پانی بند کرنے والوںکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں مداخلت کی کسی کو بھی ہر گز اجات نہیں دیں گے، اپنے طور پر اگر کسی نے مداخلت کر کے پانی بند کیا ہے تو اس نے قانون ہاتھ میں لیا ہے۔

جاوید خان نے کہا کہ بلیانی اور مانگلی کے مکینوں کے مابین نفرتیں پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہنے والوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے، ان کے تھانہ کی حدود میں کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی، دونوں فریقین آپس میں مل بیٹھ کر اس مسئلہ کا حل نکالیں بصورت دیگر وہ قانونی چارہ جوئی کر کے دونوں فریقین کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، فریقین کے پاس مسئلہ کے حل کیلئے بات چیت ہی واحد حل ہے۔

متعلقہ عنوان :