پاکستان فلاح پارٹی کے صدر پروفیسر قاضی عتیق الرحمن کا قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان

جمعرات 31 مئی 2018 14:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ماہر تعلیم اور پاکستان فلاح پارٹی کے صدر پروفیسر قاضی عتیق الرحمن نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں این اے 17- اور پی کے 40- ہری پور سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ طلباء سیاست اور خدمت خلق کا پس منظر رکھنے والے پروفیسر قاضی عتیق الرحمان نے ہر سطح پر محکوم طبقات کی حمایت میں آواز بلند کی ہے، قاضی عتیق الرحمان اپنی انتخابی مہم کا آغاز (آج)جمعتہ المبارک کو ’’یوم بدر‘‘ کی مناسبت سے کریں گے۔