سپیکرنے شیریں مزاری کے قومی اسمبلی کے حلقے سے براہ راست انتخاب میں حصہ لینے کے لئے تحریک انصاف کے اراکین سے ہاتھ اٹھا کر رائے لی

جمعرات 31 مئی 2018 15:06

سپیکرنے شیریں مزاری کے قومی اسمبلی کے حلقے سے براہ راست انتخاب میں ..
اسلام آباد۔ 31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن شیریں مزاری کے قومی اسمبلی کے حلقے سے براہ راست انتخاب میں حصہ لینے کے لئے تحریک انصاف کے اراکین سے ہاتھ اٹھا کر رائے لے لی۔ اراکین کی اکثریت نے اس تجویز کے حق میں رائے دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری قومی اسمبلی میں خواتین کے لئے مختص پانچ فیصد کوٹہ پر براہ راست انتخاب میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جو اراکین اس رائے سے اتفاق کرتے ہیں وہ اپنا ہاتھ بلند کریں جس پر تحریک انصاف کے تقریباً تمام اراکین نے ہاتھ کھڑا کرکے اس کے حق میں رائے دی۔ جبکہ شیریں مزاری مسلسل مسکراتی رہیں۔