تاجکستان کے ساتھ پاکستان کے ساتھ دیرینہ مسلم برادرانہ تعلقات ہیں، چوہدری عبدالغفو

ر خان، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم تاجکستان کے ای ویزا کے اجراء کی سہولت سے پاکستان کے سیاح اور ٹورز آپریٹرز استفادہ حاصل کر سکیں گے،سفیر تاجکستان

جمعرات 31 مئی 2018 18:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ایک روزہ سیمینار سے تاجکستان کے سفیر شیر علی جونو نوو نے الیکٹرانک ویزا کے اجراء سے متعلق سیمینار کے شرکاء نے کہاکہ اس سے دونوں ممالک کے سیا ح اور ٹورز آپریٹرز اس سہولوت سے بھر پور استفادہ حاصل کر سکیں گے اور تاجکستان اور پاکستان میں سیاحتی راوبط کے قائم ہونے سے دونوں ممالک میں سیاحت کو ترقی و فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے سیاحت سے منسلک پاکستان کے اہم ٹورز آپریٹراور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان کی طرف سے منعقدہ سیمینار سے دونوں ممالک سیاحت کو فروغ ملے گا۔ مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ تاجکستان کے ایک روزہ سیاحتی سیمینار کو پی ٹی ڈی سی ہیڈ آفس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں کوئی شک نہیں کہ تاجکستان سیاحتی صنعت میں پاکستان کے لیئے بہت سے مواقع موجود ہیں ۔ جس کے نتیجے میں دونوں ممالک سیاحت کے شعبہ سے استعفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے ای ویزا کے اجراء کو سیاحوں کو ویزا حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔ پاکستان اور تاجکستان کے ٹورز آپریٹرز یقینا اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

جس سے دونوں ممالک سیاحتی شعبہ میں تعاون سے معشیت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہونگے۔ سیاحت ہی ایک ایسا شعبہ ہے جس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لایا جا سکتا ہے۔ دونوں ممالک سیاحتی سیمینار اور کانفرنس منعقد کرتے رہنا چاہیے۔ جس سے دونو ں ممالک ثقافت اور تہذیب سے آشنا ہونگے۔ تاجکستان کے سفیر جونونوو شیر علی نے اس موقع پر کہا کہ تاجکستان اور پاکستان میں سیاحتی روابط قائم کرنے سے دونوں ممالک کے عوام سیاحتی مقامات کی سیر کر سکیں گے۔

تاجک ائیر لائن کی دو شعبے سے اسلام آباد فلائیٹس کے لیئے حکومت ِ پاکستان سے بات چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ سیاحتی شعبے میں تعاون میں تیزی لانے کیلئے قومی سیاحتی و پرائیوٹ سیکٹر کے اداروں میں ہم آہنگی بڑھانی ہوگی۔ تانیبکوو آ ن زورتاجکستان کے کونسل نے سی ویزا سے متعلق بریفینگ دی۔

اس موقع پر تاجکستان کی وزیر برائے سیاحت نے دوشعبے سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور تاجکستان کی سیاحت پر بنی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں ۔ جنہیں شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ میڈم امون زودا شیرین ، ڈپٹی چیئر پرسن آف کمیٹی آن ٹورازم ڈیویلپمنٹ آف ریپبلک آف تاجکستان ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں سیاحت کی ترقی و ترویج کے علاوہ سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے سیا حت کے حوالے سے دونوں ممالک میں کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مجھے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ آج میں پاکستان کے سیاحت کے چیف کے ساتھ اس ایک روزہ سیمینار سے خطاب کر رہی ہوں ۔ انہوں نے سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں چوہدری عبد الغفور خان، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم اور تاجکستان کے سفیر شیر علی جو نونوو کی سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی چوہدری عبد الغفور خان، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم کو دوشمبے آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ انہوں نے دونوں ممالک میں سیاحت سے متعلق تکنیکی اور ویزے کی سہولت دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :