بی آرٹی پشاورمنصوبہ کے سینئرانجینئرعہدے سے مستعفی ہوگئے

مختلف مقامات پرتعمیر میں استعمال ہونےوالا میٹریل ناقص ہے،جس سےمنصوبہ کسی بھی وقت منہدم ہوجائےگا، بڑے پیمانے پرجانی اورمالی نقصان کاخدشہ ہے۔مستعفی انجینئرگوہرخان کا الزام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مئی 2018 18:36

بی آرٹی پشاورمنصوبہ کے سینئرانجینئرعہدے سے مستعفی ہوگئے
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی 2018ء) : بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاورمنصوبے کے سینئرانجینئرگوہرخان عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ گوہر خان نے الزام عائد کیا کہ مختلف مقامات پرمنصوبے کی تعمیر میں استعمال ہونے والا میٹریل ناقص کوالٹی کا ہے، جس سے منصوبہ کسی بھی وقت منہدم ہوجائےگا، بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر ٹی پشاورکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جاوید اقبال نے بھی رواں ماہ کے شروع میں کے پی حکومت کی جانب سے منصوبے میں تاخیر کے الزام پراپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تاہم منصوبے کی تعمیرکیلئےناقص میٹریل کے استعمال پراب سینئرانجینئرگوہرخان بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ گوہر محمود خان کا کہنا ہے کہ یہ بات تشویش کا باعث ہے کہ نہ تو بی آر ٹی منصوبے کے کنٹریکٹر کی جانب سے کوئی شیڈول فراہم کیا گیا اور نہ ہی کام کی رفتار کے حوالے سے اب تک کوئی رپورٹ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

گوہر خان نے مزید کہا کہ منصوبے کے کنٹریکٹر نے ایسے نان ٹیکنیکل لوگوں کو کام دے رکھا ہے۔

جنہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ کنسٹرکشن کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سائٹ انسپکٹر کے پاس منصوبے کا نقشہ یا کوئی ڈرائنگ بھی نہیں ہوتی، جس سے انجینئرز کی رہنمائی کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو منصوبے کی تمام کمزوریوں سے آگاہ کردیا تھا، تاہم کوئی سننے کو تیار نہیں اور منصوبہ نقصان کی طرف گامزن ہے۔

دوسری جانب بی آر ٹی انتظامیہ نے تمام الزامات کو بچگانہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حاضریوں کے باعث گوہر خان کو ملازمت سے برخاست کیا گیا۔ بی آر ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوہر خان کو دو ہفتہ قبل11 مئی کو ملازمت دی گئی تھی۔ تاہم دو ہفتوں کی ملازمت میں بھی وہ 6 دن کام سے غائب رہے۔انتظامیہ کے مطابق غیر حاضریوں پر گوہرخان کو28 مئی کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا۔جبکہ ان کو کام کی سمجھ بوجھ نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :