دُکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے ، مخیر حضرات وصاحب ثروت لوگوں کو آگے آنا چاہئے،گو رنر پنجا ب

جمعرات 31 مئی 2018 18:42

دُکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے ، مخیر حضرات وصاحب ثروت لوگوں کو آگے ..
لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے کہا کہ دُکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے لہٰذا مخیر حضرات اور صاحب ثروت لوگوں کو آگے آنا چاہئے، محروم طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے والے افراد ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میںتاجروںکے 6رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ارجمند مقصود کی قیادت میں ان سے ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر ذیشان، عامر صدیق اور شاہد نذیرشامل تھے،گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے افراد کی سرپرستی کی ہے اور یہ جان کا خوشی ہوئی ہے کہ تاجر برادری مستحق خاندانوں کو صحت عامہ کی معیاری سہولیات فراہم کررہی ہے، اس موقع پر گورنر پنجاب کو بتایا کہ الحدید فری ڈسپنسری قائم کی گئی ہے جہاں پر غریب مریضوں کا علاج فری کیا جارہا ہے اور گردوں کے مریضوں کے مفت ڈائیلسز بھی کئے جارہے ہیں ، وفد نے گورنر پنجاب سے الحدید ڈسپنسری کے افتتاح کے لئے درخواست کی، اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک سے خطے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں نکلیں گی جس سے پاکستان کی معیشت مضبوط خطوط پر استوار ہوگی، انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ٹیکس سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔