پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں پارلیمانی بورڈ قائم کردیا

جمعرات 31 مئی 2018 21:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں پارلیمانی بورڈ قائم کردیا ہے،بورڈ کے سربراہ شاہ محمد شاہ ہیں ،بورد کا پہلا اجلاس 2جون کو ہو گا۔ مسلم لیگ سندھ کے ترجمان کھیل داس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے تقرر کے لیے صوبائی پارلیمانی بورڈ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کی زیر قیادت تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ممبران میں گورنر سندھ محمد زبیر ، سینیٹر سلیم ضیاء ، سینیٹر مشاہد اللہ خان ، سینیٹر اسد جونیجو ، سید منور رضا ،سینیٹر راحیلہ گل مگسی،مفتاح اسماعیل ،ایاز علی شاہ شیرازی ،میر امان اللہ تالپور ،اظہر کماریو ،بابو سرفراز جتوئی ،سورٹھ تھیبو اور احسان سومرو شامل ہیں پی ایم ایل این کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس ہفتہ2جون 11بجے دن شاہ ہاؤس کراچی میں ہو گا جس میں سندھ بھر میں لیگی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا-