تھانہ غلہ منڈی کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

جمعرات مئی 21:50

ساہیوال۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) تھانہ غلہ منڈی کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘63 افراد کی بائیو میٹرک مشین کے ذریعے تصدیق ‘اشتہاری ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی انسپکٹر عزیز احمد چیمہ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروںکے ہمراہ پاکپتن چوک کے قریب کینال ویو ٹائون اور اردگرد سرچ آپریشن کیا اس دوران 35گھروںکی تلاشی لی گئی۔ 63 افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک مشین تصدیق کی گئی اور ایک اشتہاری ملزم گرفتارکرکے پسٹل30بور معہ گولیاں برآمدکرلیں۔

متعلقہ عنوان :