Live Updates

چوہدری اشرف گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

جمعرات 31 مئی 2018 21:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے چوہدری اشرف گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

اشرف گجر این اے 48 سے مسلم لیگ ن کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر ہیں۔ انھوں نے بنی گالہ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور باضابطہ طور پر اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ اشرف گجر کو تحریک انصاف کی عدالتی اصلاحات کمیٹی کے کنوینر کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات