ہوائی فائرنگ ناسور ہے جس نے اب تک کئی گھرانوں کو اجھاڑ ا ہے ، محمد رشید ایڈوکیٹ

جمعرات 31 مئی 2018 22:49

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پبلک سیفٹی کمیشن صوابی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد رشید ایڈوکیٹ منعقد ہو جس میں امن وامان ، ٹریفک مسائل ،ہوائی فائرنگ کو اور بازاروں میں سیکورٹی سخت کرنے پر زور دیاگیا، اس سلسلے میں ضلعی چیئر مین سیفٹی کمیشن ڈی پی او صوابی سہیل خالد سے ملاقات کرکے ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور بازاروں میں رش کی وجہ سے سیکورٹی کے سخت انتظامات زیر بحث لائیں گئے۔

(جاری ہے)

محمد رشید ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک ناسور ہے اورابھی تک کئی گھرانوں کو اجھاڑ چکے ہیں، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عموماًً چائنہ پٹاخوں کے سدباب کیلئے پبلک لیزان کمیٹیوں سے رابطہ کیا جائے اور ساتھ ہی دیہات میں بلدیاتی ممبران ، سماجی کارکن ، ممبران لیزان کمیٹی اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ خو د لوگوں میں شعور اُجا گر کریں۔