متعلقہ حکام ڈینگی مچھروں کے خطرات سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیر کو اپنائیں ،ڈپٹی کمشنرمالاکنڈ

جمعرات 31 مئی 2018 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرمالاکنڈ سلمان خان لودھی نے متعلقہ ذمہ دار حکام سے کہا ہے کہ وہ ڈینگی مچھروں کے خطرات سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر کو اپنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی مچھروں کی خطرات سے نمٹنے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جبکہ اجلاس میں ڈسڑک ہیلتھ آفیسر ، محکمہ صحت ، تحصیل ناظم اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈینگی مچھروں سے عوام کو محفوظ رہنے کے لیے مختلف امور پر تفصیلی غور وغوض ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم اوز کے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور نکاسی آب کا صحیح معنوں میں بندوبس کریں اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے سپرے کا اہتمام بھی کریں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس سلسلے میں کسی اہلکار اور افسر کو غفلت کا مرتکب پایا گیا تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔اس کے علاوہ ویلج سیکریٹریز اور ملیریا سپروائزرزکے لیے ٹرینگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :