وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کا قرآن پاک اور نئی درسی کتب پڑھائے جانے کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد ماڈل سکول (i-viii)ایف 7/1کا دورہ

جمعرات 31 مئی 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے بچوں میں سرمایہ کاری بڑی اہم ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بات قرآن پاک اور نئی درسی کتب پڑھائے جانے کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اسلام آباد ماڈل سکول (i-viii)ایف 7/1کے دورہ میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ اپنے اساتذہ کی عزت کرنی چاہئیے اور عملی زندگی میں کامیابی کیلئے محنت کرنی چاہئے۔ سکول کے دورہ کے دوران وفاقی وزیر بلیغ الرحمان نے تمام کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلباء اور اساتذہ سے نئی نصابی کتابوں کے بارے میں فرداً فرداً پوچھا۔ طلباء اور اساتذہ نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ نئی کتابوں میں عنوانات سمجھنے میں آسان ہیں۔ وفاقی وزیر بلیغ الرحمان نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے طلباء کی کردار سازی کی ضرورت پر زوردیا۔

متعلقہ عنوان :