مختلف حادثات میں جھنگ اور گردونواح میں دو بچوں اور پانچ عوتوں سمیت دس افراد زخمی

جمعرات 31 مئی 2018 23:44

جھنگ۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سڑک کے مختلف حادثات میں آج جھنگ اور گردونواح میں دو بچوں اور پانچ عوتوں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹوبہ روڈ پر شوگر ملز کے قریب ڈمپر اور رکشہ کے تصادم میں 5خواتین زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں میں انوری، طاہرہ، فرزانہ، رضیہ اور نجمہ پروین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میں فیصل آباد روڈ پر اڈا چمرانوالی کے قریب بس کی موٹر سائیکل کی ٹکر سے 30سالہ خادم شدید زخمی ہو گیا۔

ایک تیز رفتار رکشہ سرگودھا روڈ پر چنڈ اڈا پر اُلٹ گیا جس کے نتیجہ میں دو بچیاں مقبول فاطمہ اور زینب بخاری زخمی ہو گئیں۔چنیوٹ روڈ پر اڈا کھیوہ کے مقام پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہو گیا جس سے سولہ سالہ امیر زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :