افطاری کے لئے سافٹ ڈرنکس کے مقابلہ میں گھر میں تیار کئے گئے جوسز کا استعمال انسانی صحت کے لئے کہیں بہتر ہے، ماہرین صحت

جمعہ 1 جون 2018 11:00

اسلام آباد ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افطار کے وقت سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ 16گھنٹوں کے روزہ کے بعد افطاری کے وقت سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے گردوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ گھر میں تیار کئے گئے جوسز کااستعمال سافٹ ڈرنکس کے مقابلہ میں انسانی صحت کے لئے کہیں بہتر ہے۔

انہوں نے کہاکہ افطاری کے وقت لیموں کی شکنجبین، دودھ سوڈا اور دوسرے مشروبات پیاس کو ختم کرنے میں بہتر طور پر معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سافٹ ڈرنکس کی بجائے معمولی ٹھنڈا پانی بھی پیاس کو ختم کرتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کہ گردے کے مریض رمضان المبارک کے دوران اپنے معالج سے مشاورت کے بعد ادویات کا باقاعدہ استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کی طبی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔