رواں مالی سال کے دوران ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے منصوبہ تیار، ملک کے مختلف علاقوں میں90کنوؤں کی کھدائی کی جائے گی، وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن

جمعہ 1 جون 2018 11:30

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) رواں مالی سال کے دوران ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے منصوبہ تیار کرلیاگیاہے ۔ وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں اس مقصد کے لئے 90کنوؤں کی کھدائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پچھلے پانچ سال کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں نے 445کنوؤں کی کھدائی کی تھی جن میں سے 116 تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں خود کفالت کے حصول کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ 15مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ یہ معاہدے آذربائیجان، ترکی، قطر، ایران، چین، روس ، ترکمانستان، برطانیہ اور کویت کے ساتھ کئے گئے ہیں۔