فلم ’’بومبے ‘‘ میں نرگس دت کا کردار ادا کرنا اعزاز کا باعث تھا، منیشا کوئرالہ

جمعہ 1 جون 2018 12:59

ممبئی۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ فلم ’’بومبے ‘‘ میں نرگس دت کا کردار ادا کرنا میرے لئے اعزاز کا باعث تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ منیش کوئرالہ نے کہا ہے کہ فلم ’’بومبے ‘‘ میں اداکار سنجے دت کی ماں نرگس دت کا کردار ادا کرنا میرے لئے اعزاز کا باعث تھا یہاں تک کہ جب فلم ریلیز ہوئی تو سنجے دت کے والد سنیل دت میرے پاس آئے اور کہا کہ میں بلکل نرگس جی جیسی دکھائی دی ہوں۔ اداکارہ منیشا کوئرالہ ایک وقفے کے بعد فلم ’’سنجو ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :