این ایچ اے کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2کھرب 53ارب39کروڑ روپے جاری

جمعہ 1 جون 2018 13:22

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 2کھرب 53ارب39کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 3کھرب 24ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے سی پیک کے تحت بسیمہ۔خضدار روڈ کی تعمیر کے لئے 12کروڑ، فیصل آباد، خانیوال ایکپریس وے کی تعمیر کے لئے ایک ارب، یک مچھ۔ خاران روڈ کی تمیعر کے لئے 2 ارب 70 کروڑ، سی پیک کے تحت ڈی آئی خان موٹر وے کے تحت 30ارب 43 کروڑ، سیالکوٹ۔لاہور موٹر وے کے لئے 14 ارب 25کروڑ، لاہور۔عبدالحکیم سیکشن کی تعمیر کے لئے 45 ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :