قیام امن کیلئے پولیس سے تعاون کیا جائے،چیئرمین صلح و امن کمیٹی خیبر پختونخوا

جمعہ 1 جون 2018 13:28

چارسدہ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) چیئر مین صلح و امن کمیٹی خیبر پختونخوا سید امیر نواب کاکا خیل نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون انتہائی ضروری ہے ،آپس کی دشمنیوں اور تنازعات کے خاتمے کے لئے امن کمیٹیاں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مابین صلح کرانا دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ، شرپسند افراد کے قلع قمع کرنے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون ضروری ہے ، پولیس عوام کے دوست اور خادم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد ملک بھر کے ضلع و امن کمیٹیوں کا اجلاس طلب کیا جائیگا ۔