ٹی ڈی اے پی نے ماسکو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش ’’ورلڈ فوڈ‘‘ میں شرکت کی خواہش مند پاکستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لیں

جمعہ 1 جون 2018 13:28

ٹی ڈی اے پی نے ماسکو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش ’’ورلڈ ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش ’’ورلڈ فوڈ‘‘ میں شرکت کی خواہش مند پاکستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

چارروزہ نمائش میں چاول، تازہ پھلوں،سبزیوں، گوشت، پولٹری، کنفکیشنری،بیکری، مچھلیوں کی مختلف اقسام، ڈیری مصنوعات،چائے، کافی، اورمشروبات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کریں گے۔فروٹ اورسبزیاں برآمد کرنے والی کمپنیوں کیلئے نمائش میں شرکت کی فیس 3لاکھ 65 ہزارجبکہ چاول کے برآمد کنندگان کیلئے شرکت کی فیس 4لاکھ55 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شرکت کی خواہش مندکمپنیوں سے 15جون تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :