ْگھنول، میاں عبدالرحمن کا چار سالہ بیٹا محمد رضوان دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

جمعہ 1 جون 2018 14:54

بالاکوٹ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالاکوٹ کے علاقہ یونین کونسل گھنول کی سیاسی و سماجی شخصیت میاں عبدالرحمن کا چار سالہ بیٹا محمد رضوان دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے، بچہ کی نعش تاحال نہیں مل سکی، نعش کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

عبدالرحمن کا چار سالہ بیٹا محمد رضوان دریائے کنہار کے کنارے کھیل رہا تھا کہ پائوں پھسلنے کی وجہ سے دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعش کی تلاش جاری رکھی تاہم ابھی تک نعش سے متعلق کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :