ملک میں مئی 2018ء کے دوران افراط زر کی شرح 4.2 فیصد ریکارڈ

جمعہ 1 جون 2018 16:43

ملک میں مئی 2018ء کے دوران افراط زر کی شرح 4.2 فیصد ریکارڈ
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ملک میں مئی 2018ء کے دوران افراط زر کی شرح 4.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سی پی آئی پر مبنی افراط زر کی شرح ماہ اپریل میں 3.7 فیصد جبکہ مئی 2017ء میں 5.0 فیصد تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2018ء میں سی پی آئی پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا جو اپریل 2018ء میں 1.8 فیصد تھا۔

مئی میں غیر غذائی اور نان انرجی اشیاء کیلئے کور انفلیشن 7.0 فیصد رہی جو جو پچھلے سال کے اسی ماہ میں 5.5 فیصد تھی۔ قیمتوں کے حساس اشاریہ کی بنیاد پر مئی میں افراط زر میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی 2017 میں یہ اضافہ 2.4 فیصد تھا۔ اسی طرح ہول سیل پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر کی شرح 5.6 فیصد رہی جو اس سے پچھلے ماہ 4.0 فیصد جبکہ پچھلے سال مئی میں 5.2 فیصد تھی۔

متعلقہ عنوان :